شاہزیب قتل کیس،شاہ رخ جتوئی ،سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

590
0 0
Read Time:1 Minute, 41 Second

اسلام آباد( ویب ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس میں مجرمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور دیگر کی سزاوٴں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

مدعی کے وکیل محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقتول کے والد اور مقدمہ کے مدعی کا انتقال ہوچکا ہے، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں، تینوں خواتین بیرونِ ملک ہیں اور عدالت نہیں آنا چاہتیں۔

رجسٹرار سمیت کوئی بھی عدالتی نمائندہ انٹرنیٹ پر اسکائپ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے، برطانیہ میں بھی پاکستانی میڈیا موجود ہے لیکن خواتین اصل میں سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں۔

عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاوٴں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرموں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جب کہ مرتضیٰ لاشاری اور سجاد تالپور کی عمر قید برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی۔ دسمبر 2012 کو معمولی تنازع پر شاہ رخ جتوئی نے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس کیس میں دلچسپ اتار چڑھاوٴ ا?ئے اور ملزمان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے مقدمے پر اثر انداز ہوتے رہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *