شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

47
0 0
Read Time:44 Second

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روزدونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں  ایک، ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھیں۔

آج احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد دونوں رہنماؤں کی روبکار جاری کی گئی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہنماؤں کا استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی جبکہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں رہنماؤں کی ضمانتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس جب کہ احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ضمانت منظور کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish