سی پیک کے تمام منصوبےکورونا کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں،عاصم باجوہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےسی پیک کے تمام منصوبےکورونا وائرس کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔

وہ انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت 22 تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں ۔

ان منصوبوں میں سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، تھرمل، پن، قابل تجدید توانائی، گوادر پورٹ اور خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے امن اور معاشی نمو پر مبنی مستقبل کی امید روشن ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری، تعمیرات، روزگار کی منڈی اور قومی معیشتوں کی بحالی کی کلید ثابت ہوگی۔ سی پیک کے تحت کسی بھی منصوبے کے تعمیراتی کام کو معطل نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.