سینیٹ میں ضمیر فروشی ہو ہی ہے، شہباز شریف

51
0 0
Read Time:47 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے جمہوریت کونقصان ہو گا۔

تحریک سے ناکامی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، آج جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہوا جو بھی ہوا، ہمیں اندازا ہے کس نے ووٹ نہیں دیے، صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایک پارٹی کے لوگوں نے گڑ بڑ کی، جو فورسز چیئرمین سینیٹ کو بچانا چاہتی تھیں وہ کامیاب ہوگئیں راجہ ظفر الحق نے کسی پارٹی کا نام نہیں لیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *