سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے10دن کی چھٹی لے لی

26
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کے سینئر آل راوٴنڈر شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر دورہ انگلینڈ سے 10 یوم کی رخصت حاصل کرلی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے آل راوٴنڈر شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ سے 10 یوم کی چھٹی دی ہے۔

شعیب ملک ذاتی وجوہات کی بناء پر گھر واپس جانا چاہتے تھے لہٰذا انتظامیہ نے انہیں 10 یوم کی چھٹی دی ہے تاکہ وہ گھر جاکر اپنے جو بھی مسائل ہیں انہیں خوش اسلوبی سے حل کرسکیں۔

پی سی بی نے کہا کہ شعیب ملک کی نجی زندگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بورڈ ان مسائل کو سامنے نہیں لائے گا اور توقع کرتا ہے کہ دیگر لوگ بھی شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس نے پہلا پریکٹس میچ کینٹ اور دوسرا نارتھمپٹن شائر کیخلاف کھیلا اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا ٹور میچ یکم مئی کو لیسٹر شائر کیخلاف کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *