سیالکوٹ میں بھتیجوں کے ہاتھوں2بھائی اور انکے2بیٹے قتل

فوٹو: فائل

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں زمین اور رشتہ کے تنازعہ پر ایک خاندانی جھگڑے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے اپنے سگے دو چچے اور 2کزن قتل کردیئے۔

قتل کی یہ لرزہ خیز واردات سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں کی گئی جہاں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔

بتایا گیاہے کہ چار افراد کے قتل کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جب کہ ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو قتل کیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔

قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد شامل ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس ضروری قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کی تلاش میں ہے۔

Comments are closed.