سیاسی زخمی’مریم نواز’ کوبھی ریسکیو کرنے کو تیار ہوں،فردوس عاشق

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باکسنگ، فٹبال، کرکٹ کھیلنے کے بعد ٹائلز توڑیں اور اب بائیک چلا کر سب کو حیران کر دیا.

ٹھوکر نیاز بیگ میں ریسکیو پاسنگ آؤٹ کی اختتامی تقریب کے بعد فردوس عاشق اعوان نے ہیلمٹ پہنا اور بائیک ایمبولینس چلانا شروع کر دی اور پھر یوں وہ باکسراور فٹ بالر کے بعد فائر فائٹر بھی بن گئیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریسکیو میں خواتین بھی آئی ہیں ان کو پیغام ہے کہ آپ کسی سے کم نہیں، خواتین کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بھی خواتین ریسکیو میں آنا، دکھی انسانیت کے لئے کام کرنا اور اپنے پیاروں کا بچانا چاہتی ہیں، وہ اس فیلڈ میں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس وقت سیاسی طور پر زخمی ہیں، میں اس کو بھی ریسکیو کرنے کو تیار ہوں،

انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے مزید چار سو چھیالیس ریسکیو اہلکاروں کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

ریسکیورز نے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور معان خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خصوصی نے شرکت کی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ نئے سال کے پہلے دن ملک و قوم کی بے لوث خدمت کا عہد دہرانا ہو گا۔ ریسکیو 1122کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کا قانون اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین ریسکیو اہلکار کسی سے کم نہیں، خواتین کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔ ہمیں اپنی بچیوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینی ہو گی۔

Comments are closed.