سکردو بس حادثہ،پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق

0
0 0
Read Time:1 Minute, 18 Second

راولپنڈی: راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی حادثے میں پاک آرمی کے 4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں سپاہی سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔ شہادت پانے والے چاروں جوان اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ حادثہ سکردو روڈ کے قریب پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔

راولپنڈی سے سکردو جانیوالی مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر کوچ کیساتھ یہ افسوسناک واقعہ پنگس پری کے مقام پر پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاک اور زخمی ہو نیو الوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *