سعودی عرب نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی

0
0 0
Read Time:1 Minute, 13 Second

فوٹو: فائل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سے مدد کرنے کی درخواست کردی ۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی ہے اس دوران دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا خاص کر سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب کے سفیر نے کہا کھیل لوگوں کے لیے اور دونوں ممالک میں تعاون کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے کی اصل تصویر سامنے آسکے۔

سعودی سفیر کاکہنا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی سعودی عرب میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جس کی وجہ سے یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہم کرکٹ میں پاکستان کے وسیع تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں نئی نسل میں کرکٹ کا رجحان بڑھ رہاہے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں تربیت اور رہنمائی کی ضرورت ہے، اس کے لیے دونوں ممالک کا تعاون نہایت مؤثر ہوسکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish