سرفراز نے ٹاس جیت کر مشکل میں ڈال دیا، 174پر ٹیم آوٹ

فوٹو۔ اے ایف پی

لیڈز(سپورٹس ڈیسک )لارڈ ٹیسٹ کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کرکے مشکلات میں ڈال دیا، پوری ٹیم 174پر آو ٹ ہوگئی۔

پہلے دن کے کھیل کا جب اختتام ہوا تو برطانیہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنائے تھے، روٹ 29رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ ایلسٹر کک 46رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل جب کپتان سرفراز نے ٹاس جیتا تو چوتھی اننگز میں بیٹنگ سے خوفذدہ کیپٹن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرکے مصیبت اپنے سر لے لی حالانکہ لارڈ ٹیسٹ میں یہی غلطی روٹ کرکے شکست کھا چکے تھے۔

پاکستان کی بیٹنگ اکثر جدو جہد کرتی نظر آتی ہے لیڈز پر پہلے بیٹنگ میں بھی یہی ہوا۔ حارث سہیل28، اسد 27،حسن علی24رنز بنا کر آوٹ ہوئے، شاداب خان نے 56رنزکی اچھی اننگز کھیلی۔

گزشتہ کئی میچوں سے جدو جہد کرنے والے کپتان سرفراز احمد اس بار بھی بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ثابت ہوئے اور صرف 14رنز پر آوٹ ہوگئے۔

ڈیبیو کرنے والے عثمان صلاح الدین نے بھی صرف چار رنز بنائے، فہیم اشرف اور امام الحق کو صفر کی خفت اٹھان پڑی ۔ اینڈریسن، براڈ اور ووکس نے تین تین وکٹیں تقسیم کیں۔

جب کہ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کل کے پہلے سیشن میں برطانوی ٹیم کو باولرز نے قابو کرلیا تو کم بیک کرنے کے امکانات ہیں ورنہ دباو بڑھ جائے گا۔

Comments are closed.