زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) 35 کروڑ ڈالر کی کمی سے زرمبالہ کے ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں گزشتہ ہفتے بھی ذخائر میں کمی ہوئی تھی.

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سےڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 35 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سرکاری زرمبالہ ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آئے ہیں۔

گزشتہ کچھ ماہ سے زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہی تھے، تاہم مسلسل 2 ہفتوں تک قرضوں اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اس کمی کا منفی اثر کرنسی مارکیٹ پر پڑ سکتا ہے۔

کئی روز سے بہتری کی جانب سے گامزن پاکستانی روپے کی قدر میں دوبارہ کمی اور ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی اداروں کی تشویش ناک پیشن گوئیوں کے باوجود پاکستان کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہونے کے بعد رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کو 28 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہونے کا امکان ہے۔

پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہوئیں، اگر یہ ٹرینڈ باقی 3 سہ ماہیوں کے دوران بھی جاری رہا، تو اس صورت میں پاکستان کو مالی سال کے اختتام تک 28 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.