رمضان پیکیج، چینی، گھی،چاول، کوکنگ آئلز کی نئی قیمتیں

3
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second


اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی حکومت کے اعلان کردہ رمضان پیکیج کل(جمعہ) سے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہوگیا
نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،کل سے عوام ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔

روز مرہ کھانے پینے کی جن اشیاء پر وفاقی حکومت کی طرف سے ریلیف دیا گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پرکل ملیں گی ان میں چاول، گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمت میں 4 روپے سے 115 روپے تک کا ریلیف دیا گیاہے۔

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت چاول 6 روپے کلو سستے کیے گئے ہیں جس کے بعد چاول کی فی کلو قیمت 122سے کم ہو کر 116 روپے مقررکی گئی ہے۔

مکس کھیر چار روپے سستی کی گئی ہے، قیمت 84 روپے سے کم ہو کر80 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے کلو جبکہ درجہ دوم کے کوکنگ آئل میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتیں 210 روپے سے کم.ہو کر 205روپے رکھی گئی ہیں۔

سرخ مرچ کی قیمت 400 گرام کا پیکٹ 12 روپے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 285 روپے سے کم ہو کر 273 روپے فی چارسوگرام پیک ہوگئی۔

مصالحہ جات جن میں بریانی، قورمہ اور دیگر پکوان کے مصالحوں کی قیمت 7 سے 13 روپے تک سستی ہوگئی ہے۔ تین لیٹر مشروبات کی بوتل 18 روپے سستی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 750 سے کم ہو کر 732روپے ہو گئی ہے۔

مختلف کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ، ٹائلت پیپرز اور بینی ڈائپرز کی قیمتوں میں 5 سے 115روپے تک کمی کی گئی ہے،خشک اور پاؤڈر دودھ 5 سے 15 روپے تک سستا کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »