رضاربانی کی نوازشریف سے زیادہ قربت ہے، آصف زرداری

412
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ کے چیئرمین کیلئے جہاں

سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ، ملاقاتیں جاری ہیں وہاں رضا ربانی کے حوالے سے ایک اور پہلوبھی اجاگر ہواہے

بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجواور بلوچستان کے نومنتخب سینیٹرز سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کے بعد آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کیا

آصف زرداری نے کہااپنے چیئرمین سینیٹ کی برائی نہیں کرنا چاہتالیکن رضا ربانی نے تین برسوں میں نواز شریف کی آئینی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا ہے

سابق صدر آصف زرداری نے کہارضا ربانی نے 18 ترمیم میں ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا۔۔یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی رضا ربانی کے ساتھ زیادہ قربت ہے۔

یادررہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دودن پہلے رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ کاامیدوار ہونے کی صورت میں ان کی حمایت کااعلان کیا تھا جسے آصف زرداری نے اسی روزمسترد کردیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »