راجہ منصور نے ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کو درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ممبر پارلیمانی بورڈ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر راجہ منصور خان نے ٹکٹ کے حصول کیلئے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ آزاد کشمیر سوہان اسلام آباد میں درخواست جمع کروا دی ہے.

اس موقع پر راجہ منصور خان نے کہا ٹکٹ کے لیے درخواست دینا ہر سیاسی کارکن کا حق ہے میں میرٹ پر اپنا کیس پارلیمانی بورڈ میں لڑوں گا۔

انھوں نے کہا کہ انشاللہ پوری امید ہے پارٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، انشاءاللہ میں پارٹی کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اپنے حلقے سے سیٹ جیت کر پارٹی کو تحفہ دوں گا.

ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرنے کے موقع پر کئی مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود، مرکزی سیکرٹری فنانس ذلفقار عباسی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل، نائب صدر انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان آغا شیراز ملک شامل تھے.

مرکزی سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ شوکت علی اعوان، مرکزی رہنما اصغر قریشی ،سیکرٹری فنانس انصاف ویلفیئر ونگ توصیف سفیر، مرکزی رہنما سردار غیاث، مرکزی رہنما امجد پہلوان، امجد راٹھور ، راجہ سبیل بھی ان کے ہمراہ تھے.

صدر خواتین ونگ آزاد کشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی، خولہ خان،مرکزی رہنما ڈاکٹر نازیہ نیاز، گلشن منہاس، سیمی شیرازی، عنبرین تُرک، راحیلہ خان، شمائلہ حیدر، عافیہ عباسی، ذونیشہ خان، شہلا نیازی اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے.

کھاوڑہ سے تحصیل جنرل سیکرٹری حماد گیلانی کوآرڈینیٹر راجہ رمیض ممتاز، عاصم مرزا اور دیگر کارکنان راجہ ساجد بشیر، سعید دانش، افتخار چوہدری، چوہدری وحید سانگو، چوہدری نصیر سہرہانوی، چوہدری زیشان، مبشر گردیزی، احمد فراز، راجہ نوید، راجہ سرفراز اور دیگر بھی اس قافلے کا حصہ بنے.

Comments are closed.