دیا مرزا میری بہین نہیں سکول فیلو ہے، ثانیہ مرزا

اسلام آباد  (نیٹ نیوز) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کے ساتھ کسی بھی قسم کے رشتے کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ دیا کو میری بہن سمجھ لیتے ہیں تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔

ثانیہ مرزا نے چند روز قبل اپنی چھوٹی بہن انعم کے ساتھ ’’دی کپل شرما شو‘‘میں شرکت کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا ان کی بہن ہیں؟

اس پر ثانیہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا اورمیرا خاندانی نام ایک جیسا ہونے کے باعث اکثر لوگ دونوں کو بہنیں سمجھ لیتے ہیں۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی سگا رشتہ نہیں ہے، ہاں دیا مرزا اور میں سکول میں ایک ساتھ تھے لیکن وہ مجھ سے سینئر تھیں۔

شو کے دوران ثانیہ مرزا نے دیا سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا جب دیا مرزا نے مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتا تھا اس دوران میں نے ٹینس کی دنیا میں نیا نیا قدم رکھا تھا۔

اس وقت ایک خاتون ہمارے گھر آئیں اور میری والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کے بچے بہت باصلاحیت ہیں، میری ماں نے سوچا شاید وہ میری وجہ سے انہیں مبارکباد دے رہی ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا وہ اداکارہ دیا مرزا کی بات کر رہی تھیں۔

میری والدہ ج ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صرف خاندانی نام ایک جیسے ہیں لیکن ہمارا دیا مرزا سے کوئی سگا رشتہ نہیں۔

Comments are closed.