دنیا کے15ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

0
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نے 15 ممالک کے شہریوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے پابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

عالمی سطح پر تاحال کرونا وائرس کا پھیلاو جاری رہنے کی وجہ سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز کے اطلاق میں مزید توسیع کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز میں 14 مارچ تک توسیع کی گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس اوپیز کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار رہیں گیں۔

ان ممالک کے شہریوں کو رونا ٹیسٹ نیگیٹو اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اجازت نامے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن نے تمام ممالک کو کل 3 کیٹیگری میں تقسیم کیا ہے۔

کیٹیگری سی کے علاوہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، سعودی عرب اور نیوزی لینڈ سمیت 15 ممالک شامل ہیں۔ جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل کیے گئے ہیں۔

کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وبا کا زور کم ہونے پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی تاہم پھر برطانیہ سمیت کچھ ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کے بعد پاکستان نے دوبارہ سے کچھ ممالک کے سخت سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
100 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »