دنیا بھر میں مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، مصباح الحق

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کا تجزیہ ضروری ہے.

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ نیوزی لینڈ میں شکستوں کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا اور بطور کوچ میرے اور ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے، ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی.

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا، سب سے بڑا نقصان بابراعظم کا ہوا، ٹیم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ فہیم شرف آل راؤنڈر کا خلا پُر کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس معمول کی کارروائی ہے، ٹیم کے مسائل پر بات ہوگی، کمیٹی اپنی تجاویز دے گی، بہرحال پالیسیوں میں تسلسل ہونا چاہیے.

ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کمیٹی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے، امید ہی کسی کو رگڑا نہیں جائے گا۔

Comments are closed.