دبئی،نیوز ی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز16سے شکست

209
0 0
Read Time:1 Minute, 23 Second

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے ہرا کر سریز 1-1 سے برابر کردی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 312 رنز ہی بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرارپائے۔

گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 شکار کیے تھے چوتھے دن مزید 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 وکٹوں پر 222 رنز ہی بناسکی۔ وقفے کے بعد کیوی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور وکٹ بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

گرین شرٹس نے مزید 3 کیوی بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی، حسن علی نے گرینڈ ہوم کو اور یاسر شاہ نے ساوٴتھی کو کلین بولڈ کیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کروایا تھا، تیسرا ٹیسٹ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *