خیبرپختونخوا کے کالجز، یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں نسوار کے استعمال اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی

کالجز اور یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی کا اطلاق طلباء سمیت اسٹاف پر بھی ہوگا۔ا صوبے کے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے ہفتہ وار آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ سب میں شعور اجاگر کیا جائے۔

Comments are closed.