خورشید شاہ کا بلاول بھٹو کو استعفے نہ دینے کا مشورہ

کراچی(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسمبلیوں سےاستعفے نہ دینے کا مشورہ دے دیا کہتے ہیں استعفے دینے سے حکومت ختم نہیں ہوگی.

بلاول بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش روانگی کیلئے سکھر ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خورشید شاہ سے ملاقات کی.

بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کی خیریت دریافت کی اوران کی بھتیجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان پی ڈی ایم تحریک اوراستعفوں سمیت اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

خورشید شاہ نے بلاول بھٹو سے کہاکہ پی پی اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کراکے مثال قائم کی ہے تاہم یہ استعفے پارٹی تک ہی محدود رہیں تو بہتر ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہاوہ نہیں سمجھتے کہ استعفے دینے سے حکومت کے خاتمے کا مسئلہ حل ہوگا پارٹی کو 1985ء کے الیکشن کی مثال یاد رکھنا چاہئے اور غلطی دہرانی نہیں چائیے۔

Comments are closed.