حسن علی ‘ننھی پری’ کے ابا بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کے ہاں ننھی پری کی آمد، حسن علی ‘ابا’ بن گئے۔

فاسٹ باؤلر ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں تاہم پہلے 2 میچز میں ان کو نہیں کھلایا گیا حسن علی سوشل میڈیا پر لکھا ہےکہ کہ الحمد اللہ ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے.

اس ننھی پری کو اپنی فیملی میں ویلکم کرتے ہیں اور اس کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں، حسن علی نے فینز سے بھی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی اور بھارت کی سامعیہ آرزو کی شادی بیس اگست دوہزار انیس کو دبئی میں انجام پائی تھی۔

بیٹی کی پیدائش پر حسن علی کو دوستوں اور فینز کی جانب سےمبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، یاد رہے حسن علی کی طرح شعیب ملک کا سسرال بھی بھارت میں ہے.

Comments are closed.