حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم25افراد جاں بحق

28
0 0
Read Time:1 Minute, 18 Second

حب(ویب ڈیسک) حب بلوچستان میں بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت مسافر کوچ میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ افراد نے بروقت باہر نکل کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ دیگر افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق مسافر بس میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 25 مسافر جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شبیر مینگل نے کہا کہ بس سے نکلنے کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 شدید زخمیوں کو بیلہ اسپتال سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔

ڈی سی لسبیلہ نے بتایا کہ بس میں 29 مسافروں سمیت 31 افراد سوار تھے جب کہ بس اور کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish