جنوبی افریقہ میں شکست کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، مکی آر تھر

دبئی( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، کسی ایک شعبے پر ملبہ ڈال کر ٹیم میں تفرق پیدا نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

مکی اٰرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا میں ناکامی کی ذمہ دار پوری ٹیم ہے، ورلڈ کپ کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں، ا?سٹریلیا کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ا?زمائیں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوئی جس کی وہ معافی مانگ چکے ہیں، کپتانی سے متعلق اب کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، سرفراز کی بیٹنگ فارم پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

محمد عامر سے متعلق سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عامر میں مہارت ہے اور وہ بڑے میچ کے بولر ہیں، پریشر میں بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں، ٹیم نے سنچورین ٹی ٹوینٹی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی حثیت سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر پی نے کہا ایس ایل سیزن فور کے لیے انتہائی پرجوش ہیں، اس بار اپنی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔

Comments are closed.