جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، جی ایچ کیو طلب

57
0 0
Read Time:1 Minute, 36 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کی کتاب پر فوج کے تحفظات سامنے آ گئے، اسد درانی کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے 28مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سابق چیف کی مشترکہ کتاب پر پاک فوج نے تحفظات کا اظہار کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس پیش کیے گئے ہیں۔

یہ کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوڑن آف پیس’آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔ اس کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم حساس اور خفیہ معاملات پر بات کی گئی ہے۔

کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اْن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر)اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے28مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے، ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی حاضر یا سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *