جلسہ لاہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسی ہو ر دا، نوازشریف

فوٹو : گریب جیو سکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہوں اور فیصلہ کرلیا ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

اسلام آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ زرداری ڈرتے تھے اس لیے دہشت گردی کے خلاف کام نہیں کیا،
، 2013 میں لوگ ڈرے ہوئے ہوتے تھے۔

انھوں نے کہادہشت گردی کے اسباب کیا تھے،کیسے دہشت گردی نے پاکستان میں قدم جمائے، اس کے خلاف جنگ سے قبل ہم نے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا، ستمبر 2013 میں کراچی کے بارے میں فیصلہ کیا اور میں خودکراچی گیا‘۔

سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے ساتھ موازنہ کرلیں،ان کا کہنا تھا کہ ’زرداری صاحب آپ پر بھی ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے کا الزام ہے، کیا سرخاب کے پرہمیں ہی لگے ہوئے ہیں کہ مسلم لیگ آئے گی اوراندھیرے ختم کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’یقیناً مشکلات میں ہوں، اب فیصلے کا وقت آگیا ہے، تھوڑی بہت عزت والا بھی ذلت کی زندگی نہیں گزار سکتا، اب اس سے زیادہ کیا ہوگا، ممکن ہے ایسا کوئی فیصلہ سنادیں اور مجھے سزا سنادیں، لیکن میں گھبراتا نہیں‘۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے پنجابی میں کہا کہ ’کل دا جلسہ لاہور دا، مجمع پشور دا، ایجنڈا کسی ہور دا سی،

انھوں نے کہا یہ ہے عمران خان کی اصولی سیاست اور اس کی منہ بولتی تصویر، ہم ہولو نعرے پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا چلا، جو کچھ خیبرپختونخوا میں کیا دنیا کو پتا لگ گیا، اس کے مقابلے میں جو مرکز اور پنجاب میں ہوا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتاہے۔

Comments are closed.