جرمنی میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ ی گئی


ہمبرگ( ویب ڈیسک )جرمنی میں یورپ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ 23 ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پکڑی گئی منشیات ضبط کرلی گئی ہے اور اسے یورپ کی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے جرمن کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمبرگ کی بندرگاہ سے کنٹینرز میں چھپائی ہوئی 23 ٹن سے زیادہ منشیات قبضے میں لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پیراگوئے سے آنے والے تجارتی کنٹینرز میں چھپائی گئی تھی، اس منشیات کی کھلی مارکیٹ میں قیمت کئی ارب یورو بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں نیدرلینڈز میں ایک گرفتاری بھی کی گئی ہے اور مزید ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Comments are closed.