ترک فضائیہ بھی یوم پاکستان پر فضائی کرتب دکھائے گی

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترک ائیر فورس کی خلا باز ٹیم یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاکستان کی فضاوں میں انوکھے انداز میں جلوہ افروز ہو گی۔

ترکی کے قومی دفاعی وزیر کے مطابق ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ترک فضائیہ کی ٹیم "سولوترک” برادر ملک پاکستان کے قومی دن کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پہلے تجرباتی پرواز لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پا کستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پہچ چکی ہے۔

https://twitter.com/PakinTurkey/status/1373898912516423680?s=19

پرفارمنس میں حصے لینے والے ترکش ایف 16 اور اسٹنٹ ٹیم سولوترک نے پہلی بار 2011 میں سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔

Comments are closed.