تحریک انصاف کے ایم پی اے کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر ووٹ بیچنے کی تردید

ہری پور(ویب ڈیسک )ہری پور سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کا قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ بیچنے کا حلف دے دیا۔

ہری پورپریس کلب میں پریس کانفرنس میں فیصل زمان نے کہامجھ پر ووٹ بیچنے کاالزام ایک سازش کے تحت سازشی ٹولہ نے لگایاہے ، میں نے ووٹ نہیں بیچا ہے۔

فیصل زمان نے کہا پارٹی پالیسی کے مطابق ایوب آفریدی کو ووٹ دیا ہے میرے خلاف ساز ش کی گئی ہے جس کو جلد بے نقاب کروں گا انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جاوٴں گااپنے اوپر لگے داغ کو ہر صورت مٹا کر رہوں گا۔

انھوں نے کہا تین مرتبہ ایم پی اے رہا ہوں اس مرتبہ مقامی ایک سازشی ٹولہ نے ٹکٹ کے حصول کے لیے میرے خلاف سازش تیار کی ہے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اب بھی تحریک انصاف میں ہوں الیکشن میں بھی حصہ لوں گا۔

فیصل زمان نے کہا اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خانہ کعبہ میں جاکر حلف دینے کو تیار ہوں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا عمران خان سمیت کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بے گناہی ثابت کروں گا۔

ا نھوں نے کہا کہ میں اللہ رسول کو حاضرمان کر حلف اٹھاتا ہوں میں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن یا پارٹی سے ہٹ کر کسی کو سینٹ کا ووٹ نہیں دیامیں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر جا کر حلف کرنے کو تیار ہوں۔

ایسے بھونڈے اور غلط الزامات مجھ کو پارٹی سے یا عمران خان کے ویثرن سے دور نہیں کر سکتے ہزارہ سے ہی کچھ لوگ پی ٹی آئی میں گھس کر مرکزی قیادت کو دیرینہ ساتھیوں سے گمراہ کر رہے ہیں ان کو جلد بے نقاب کروں گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ناظم عادل السلام تحصیل کے صدر اسلم حیات سٹی صدر چوہدری اشفاق بھی موجود تھے۔

Comments are closed.