تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں کشمیر کے حق میں ریلی نکالی گئی

365
0 0
Read Time:1 Minute, 4 Second

کابل(نیٹ نیوز)یوم یکجہتی کشمیر پر افغانستان میں پہلی بار خواتین نے ریلی نکالی اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

کابل کی سڑکوں پر پہلی بار خواتین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اْٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

خواتین نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

مقررین نے عالمی قوتوں سے بھارتی جارحیت رکوانے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی میں مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دینے کے بجائے نسل کشی کی جارہی ہے، نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
3Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »