تارکین وطن کے لیے امریکہ سے بری خبر

10
0 0
Read Time:1 Minute, 30 Second

فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد (نیٹ نیوز) تارکین وطن کے لیے امریکہ سے بری خبر ہے کہ مریکا نے تارکین وطن کی فوری طور پر بے دخلی کے لیے نئے  قوانین لانے کی تیاری کرلی ہے۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے قانون کے تحت بے دخلی پر تارکین وطن کو امیگریشن عدالتوں سے بھی رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت کاغذات نہ رکھنے والے ایسے تارکین وطن جو امریکا میں اپنی مسلسل 2 سال سے موجودگی کو ثابت کرنے میں ناکام ہوں گے انہیں فوری طور پر بے دخل کیا جاسکتا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے جو فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہوگی۔

امریکا کے قائم مقام مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہےکہ پالیسی میں تبدیلی بارڈر پر کچھ بوجھ اور گنجائش کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

وہ کہتے ہیں  تارکین وطن کے حالیہ بحران پر یہ ایک ضروری جوابی اقدام تھا، نئے قوانین بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کے تعاقب میں مدد دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بارڈر پر 100 میل کےاندر لوگوں کو پکڑا گیا اور امریکا میں کم از کم 2 ہفتے گزارنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جاسکتا تھا۔

پہلے ملک میں 2 ہفتے سے زائد گزارنے والے تارکین وطن کو قانونی معاونت کے لیے عدالتوں تک رسائی حاصل ہوتی تھی لیکن نئے قوانین کے تحت تارکین وطن ملک میں جہاں کہیں بھی ہیں اور انہیں جہاں پکڑا گیا، بلا کسی قانونی معاونت کے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔

ادھر امریکی سول لبرٹیز یونین نے حکومتی پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *