بے نظیر کو نواز شریف دور میں بہت تکالیف دی گئیں،اعتزاز احسن


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاد احسن نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بینظیر بھٹو شہید کو کیسی تکلیفیں دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاد احسن کا کہنا تھا کہ پی ہی رہنماء نے کہا کہ بی بی صاحبہ آصف زرداری سے ملنے بلاول، بختاور کو ساتھ لیکر جیل جایا کرتی تھیں، سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کیلئے انتظار کرایا جاتا تھا۔

انھوں نے کہا ایک مرتبہ میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روک دیا، بی بی نے کہا کہ اعتزاز آپ غصہ کرو گے تو یہ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سب کچھ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ نواز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اعتزاد احسن نے کہا مزارقائد کے تقدس کا خیال رکھنا چایئے تھا، انھوں نے کہا میرے خیال میں نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے، جرم تو ہوا ہے، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیئے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت آج نہ ہوتی تو چار دن بعد ہو جاتی، اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چا ئیے، لیکن مزار کے تقدس کی پامالی تو کی گئی ہے۔

Comments are closed.