بین اسٹوک اورمصباح الحق کا خالی گراونڈز میں میچز کھیلنے کامشورہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹیم کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوک اور پاکستان ٹیم کے کوچ و سابق کپتان مصباح الحق نے بغیر شائقین پاکستان اور انگلینڈ کے میچز کی تجاویز دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں گھروں میں بیٹھے کورونا سے ڈرے لوگوں کو تفریح فراہم کرنی ہے اورمیدانوں کو بھی آباد کرناہے۔

بین اسٹوکس نے شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پلیئرز کو شائقین کے لیے کچھ بھی کرنے کی اشد ضرورت ہے،بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں۔

بین اسٹوک کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بنا شائقین کے کھلاڑیوں کی پر فارمنس پر کوئی بُرا اثر پڑے گا اور کرکٹ تو محض ایک کھیل ہے مگر ہر فرد کی صحت اور حفاظت اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا پروفیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے، بغیر شائقین کے بھی میچز کھیلے جاسکتے ہیں، کورونا وائرس کے بحران میں پلیئرز کو شائقین کے لیے ٹی وی اسکرینز پر میچز کی واپسی کے لیے کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی بند دروازوں کے پیچھے بغیر شائقین کے انگلینڈ سیزیز کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے بین اسٹوکس کی طرف سے خالی اسٹیڈیم میں میچز کروانے کی حمایت کی ہے۔

ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں پر بیٹھے افسردہ شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرین پر میچز دیکھنے سے خوشی ہو گی اور ان کے مرجھائے چہروں پر خوشی لوٹ آئے گی، کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت بند دروازوں اور بغیر شائقین کے انگلینڈ سیریز کروائی جا سکتی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ظاہر ہے یہ مثالی اقدام نہیں کیونکہ شائقین اسٹیڈیم میں جا کر پلیئرز کے ساتھ پرفارم کرنا پسند کرتے ہیں اور شائقین کسی بھی کھیل کا اہم حصہ ہوتے ہیں لیکن اگر ہم اسے کسی اور طرح دیکھیں تو وہ لوگ جو گھروں میں بند ہیں ان کے چہروں پر خوشی لوٹائی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.