بھارت کا کورونا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منتقل کرنے پر غور

نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کورونا کی گھمبیر صورتحال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے مقام تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نےبھارتی کرکٹ بورڈ کے متعلقہ حکام کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ حکام نے اشارہ دیا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ورلڈکپ متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا جائے.

رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا کہ اگر کورونا کی صورت حال بہتر نہیں ہوتی تو وہ مجبوراً متحدہ عرب امارات میں ایونٹ منتقل کردیں گے.

صرف ورلڈ کپ ہی نہیں بلکہ بھارت کی دیگر کرکٹ سیریز بھی اُس وقت تک نہیں کھیلی جائیں گی جب تک صورت حال معمول پر نہیں آ جاتی.

بی سی سی آئی کے جنرل مینیجر دھیراج ملہوترا نے کہا کہ ہم نے موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، میں ٹورنامنٹ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہوں تاہم ہوسکتا ہے کہ ایونٹ کو دوسرے مقام پر منتقل کردیا جائے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے،انہوں نے دوسرے مقام سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے میچز اگر بھارت میں نہ ہوسکے تو یہ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے.

اس کا حتمی فیصلہ بی سی سی آئی کو ابھی کرنا ہے لیکن بھارت میں کورونا کی شرح میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر اس بات کا قوی امکان ہے ہے ورلڈ کپ منتقل ہو جائے گا.

دوسری طرف بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ کے میچز جاری ہیں۔ اب تک بھارت میں کورونا سے دو لاکھ شہری مرچکے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

Comments are closed.