بھارتی طیاروں کی ایل او سی پر دراندازی کی کوشش،پاک فضائیہ کا موثرجواب

راولپنڈی(ویب ڈیسک)  بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور  طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی طیاروں کی جانب سے کھلے علاقوں میں گرائے گئے ہتھیاروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے دراندازی کی کوشش کو بزدلانہ کارواہی قرار دیا، بیشتر اسے گیدڑ بھبھکیوں کے بعد اپنی خفت مٹانے کی بھونڈی حرکت قرار دیا۔

Comments are closed.