بندوق کا جواب ڈنڈے سے کیوں نہ دیں؟ انسان ہیں مردہ لاشیں نہیں،مولانا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 7 Second

ملتان (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈنڈے سے جواب دینے کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بندوقوں سے ماریں ہم ڈنڈوں سے بھی جواب نہ دیں کیا ہم مردہ لاشیں ہیں جو خاموش بیٹھے رہیں؟

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جلسہ ہونے تک ملتان میں رہیں گے، یہیں ڈیرہ جمائیں گے، جوبھی حالات ہوں ہرطرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں جب کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام ہمارے رضاکار ہیں اور تنظیمی امور پر مامور ہیں، جلسے کے انتظام کے لیے انصار الاسلام کے رضاکار بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں ماریں گے بندوقوں سے تو ہم انہیں ڈنڈوں سے بھی نہ ماریں، کیا ہم مردہ لاشیں ہیں جو خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ہم زندہ ہیں.

مولانا نے کہا کہ کوئی رکاوٹ کام نہیں آئے گی،نا موبائل فون نا انٹرنیٹ کی بندش کام آئے گی، ہم جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے، دیکھتےہیں کہاں کہاں رکاوٹیں ہیں، وہیں پر اس سے نمٹیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »