بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی کی چترال کی 14سالہ لڑکی سے شادی

فوٹو: فائل


کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی چترال سے تعلق رکھنے والی 14سالہ لڑکی سے شادی کرا دی گئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے دی گئی درخواست پر پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے کارروائی شروع کر دی۔

کم عمری کی شادی ہونے کی وجہ سے اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی ۔

چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہوچکی ہے۔

Comments are closed.