بلوچستان میں دہشتگرد حملے میں میجر سمیت 6فوجی شہید

76
0 0
Read Time:1 Minute, 1 Second

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے یہ حملہ
بلوچستان کے ضلع کیچ میں کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حملہ پاک افغان سرحد سے 14 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایف سی بلوچستان کے جوان دہشت گردوں کے ممکنہ روٹس کا پتہ لگانے کیلئے پیٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کیلانس نائیک خضر حیات، مردان کیسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish