بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ،7جوان شہید

فوٹو: فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاک فوج کے 7جوان بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔

کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعیمیں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

Comments are closed.