برطانیہ 44سال انتظار کے بعد عالمی چمپئن بن گیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ ورلڈ کپ کی 44 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن بن گیا۔

قسمت کی دیوی مہربان ہوتے ہی کرکٹ کے بانی کا طویل انتظار ختم ہوا۔سپر اوور نے انگلینڈ کی قسمت بدل دی۔

انگلینڈ نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔میزبان ٹیم سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئن بن گئی۔

دنیائے کرکٹ کو 23سال بعد نیا چیمپئن ملا ہے۔ انگلینڈ 1975 سے ورلڈ کپ کی دوڑ میں شریک رہا مگر چوالیس سال بعد 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز نیوزی لینڈ کو فائنل میں ہرا کر حاصل کیا۔

انیس اناسی، انیس سو ستاسی اور انیس سو بانوے کے فائنل میں شکست کے بعد ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا پانچ، بھارت اور ویسٹ انڈیز دو دو جبکہ پاکستان اور سری لنکا ایک ایک مرتبہ چیمپئن رہ چکے ہیں۔

نیوز ی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے241رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوے ، جواب میں انگلینڈ مقررہ اوورز میں 241رنز ہی بنا سکا۔
بات سپر اور میں گئی تو انگلینڈ نے15رنز بنائے جواب میں میں نیوزی لینڈ نے بھی15رنز بنا لئے تھے لیکن زیادہ باونڈریز لگانے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

Comments are closed.