برطانوی وزیراعظم کے والد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

فوٹو : فائل

لندن(ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم کے والد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے جس پر طور سزا انھیں جرمانہ دینا پڑ گیا.

وزیر اعظم بورس جانسن کے والد 79 سالہ سٹینلے جانسن کو مبینہ طور پر ایک نیوز ایجنٹ کی دکان پر بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کے والد کو جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سٹینلے جانسن کو ایک نیوز ایجنٹ کی دکان پر بغیر منہ پر ماسک چڑھائے شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان پر 200 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹینلے جانسن کچھ ماہ قبل بھی کورونا کے باعث نافذ سفری انتباہ کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے سفر کرنے کے مرتکب ہوئے تھے۔

بغیر ماسک کے عوامی اجتماع کی جگہ پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراََ بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں چوک ہوئی اور خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس پر وہ معذرت خواں ہیں۔

Comments are closed.