برطانوی وزیراعظم بدستور بیمار،ڈینجر زون میں برقرار

ویب ڈیسک

لندن:کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بدستور بیمار ہیں اور ابھی تک ڈینجر زون سے باہر نہیں آئے، ویڈیو پیغا م میں انھوں نے کچھ بہتری کا بتایا تاہم آئسولیشن میں ہی رہنے کا کہا ہے۔

اس حوالے سے سکائی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ 7 روز گزرنے کے بعد بھی بورس جانسن بدستور گھر میں ہی رہیں گے کیونکہ انہیں ابھی بھی تیز بخار ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانس کا یہ پیغام ٹوئٹر پر جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  "اگرچہ میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں نے اپنی7 روزہ آئسولیشن بھی مکمل کرلی ہے لیکن ابھی ایک معمولی سی علامات موجود ہے ۔

بورس جانس نے کہا کہ مجھے ابھی بخار برقرار ہے اور میں حکومت کے مشورے پر ابھی مکمل صحت یاب ہونے تر آئسو لیشن میں رہوں گا انھوں نے برطانوی عوام کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی۔

یادرہے دنیا بھر کی طر ح برطانیہ بھی کورونا وائرس کی ذد میں ہے اور 38ہزار متاثر ہیں جب کہ اب تک برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد3600سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments are closed.