بالاکوٹ کا ایوب پل تیسرے دن بھی ٹریفک کے لیے بند رہا

اسلام آباد(ذوالفقار علی)بالا کوٹ کو ناران کاغان سے ملانے والا تاریخی ایوب پل تین دن سے ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔

بالا کوٹ شہر سے ملحقہ دریائے کنہار پر واقعہ ایوب پل کا ایک حصہ مرمت کے باعث ٹریفک روکی گئی تھی مرمتی کام کی وجہ سے تین دن سے ٹریفک نہیں چل سکی ۔

گزشتہ برس ایوب پل کا پایہ سرک گیا تھا جس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دوبارہ بحال کیا تھا تاہم ایک بار پھر ا سی پائے کی دوبارہ مرمت کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ اور یہ کام تین روز جاری ہے لیکن ٹریفک کی روانی ممکن نہ ہو سکی۔

پل کی بندش سے نہ صرف سیاحوں بلکہ مقامی افراد بھی شدید مشکلات کا شکارہیں ،پل کی مکمل بحالی نہ ہونے سے پل کے دونوں اطراف ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔

موقع پر موجود عوام نے پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کے فنڈ میں سے لاکھوں روپے بھی موقع پر خرچ نہیں ہورہے جس پر پل کی تعمیر کاکام دوبارہ بند کردیا گیا۔

پل کی بندش سے وادی کاغان میں سیاحت انڈسٹری سے وابستہ افراد کو نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

Comments are closed.