ایک لاکھ16ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہچ گیے

فوٹو: فائل

اسلام آباد (وقارفانی مغل) ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ،83 ہزار سرکاری جبکہ 33 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 35 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے،
سرکاری حج سکیم کے 18 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

سرکاری حج سکیم کے 65 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں،وزارت مذہبی امور سے 176 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

حج میڈیکل مشن کے تحت 469 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ،416 پاکستانی معاونین جبکہ 9 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں ۔

مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 295 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی ابتک 212 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ۔

حرم گائڈز نے 49 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی، 34 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے۔

کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 432 جبکہ شکایات کیلئے 406 شکایات موصول ہوئیں86 شکایات غیر متعلق، 255 کا ازالہ جبکہ 65 پر کام جاری ہے۔

حج میڈیکل مشن نے 31 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں،113 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 168 مریضوں کو وہیل چیئر مہیا کی گئیں ۔

ابتک 11 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں،تمام کی تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔

Comments are closed.