ایپل اور گوگل اپنے پلیٹ فارمز سےچینی ایپس ہٹادیں،ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک(انٹرنیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز سے چینی ایپس ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

صدارتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں مزید چینی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹک ٹاک نے پابندیوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکا میں انتخابات سے قبل چینی کمپنیوں کے گرد ٹرمپ نے گھیرا تنگ کر دیا، امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چینی ایپس ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے، ایپل اور گوگل کواپنے پلیٹ فارم سے چینی ایپس ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت تجارت کی جانب سے جاری خصوصی احکامات کے مطابق ٹک ٹاک اور وی چیٹ جیسے چینی ایپس کے موجودہ امریکی صارفین استفادہ حاصل کر سکیں گے تاہم نئے اپڈیٹس انسٹال کرنے پر پابندی ہو گی۔

گوگل اور ایپل امریکا سے باہر چینی ایپس صارفین کو مہیا کرتے رہیں گے، جبکہ چین میں بھی امریکی کمپنیاں اپنا کاروبار جاری رکھیں گی ، ٹک ٹاک کی امریکی کمپنیوں کے ساتھ طے شدہ ڈیل کو صدر ٹرمپ کی جانب سے منظوری مل گئی تو یہ پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔

چین اور امریکہ کے درمیان طاقت دکھانے کی جنگ کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی زور آزمائی جاری ہے تاہم امریکی صدر ٹرمپ چین کے بڑھتے ہوئے تجارتی اثرورسوخ سے خائف بھی ہیں اور انتخابی فائدہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں.

Comments are closed.