ایل این جی کیس، شاہدخاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15اگست تک توسیع

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےجسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔

نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس مو قع پر نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 15 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی سے کہا آپ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اپنی وکالت خود ہی کروں گا۔

شاہد خاقان نے کہا میں خود اُس وقت وزیر تھا اس لیے ایل این جی کیس کو بہتر سمجھتا ہوں۔ میں نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھاؤں گا۔

Comments are closed.