ایران سے واپس آنیوالی گلگت کی خاتون میں کورونا کی تصدیق،تعلیمی ادارے بند

فوٹو :سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کردی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔

گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے، پہلےکراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے  2،2  کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے.

خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

قومی ادارہ صحت کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جو چند روز پہلے ایران سےآئی تھیں،  خاتون کےاہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

دوسری طرف محکمہ تعلیم نےاحتیاط برتتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے کے  پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کردیے ہیں۔

Comments are closed.