ایرانی صدرنےایران میں تیار کی گئی آبدوز "فاتح” کا افتتاح

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایران کے صدرحسن روحانی نے ملک میں تیار کی گئی آبدوز "فاتح” کا افتتاح کیا ہے۔آبدوز کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

افتتاحی تقریب ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں ہوئی۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آبدوزطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔

"فاتح'”آبدوز سطح سمندر سے دوسومیٹر نیچےسفر کرنے اور مسلسل پینتیس دن تک زیرآب رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تقریب سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لئےبری، فضائی اور بحری اسلحہ سازی میں خود کفیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا ہدف ملک وقوم کے مفادات کا تحفظ ہے۔ ہم کسی بھی ملک کو ایران کو بری نظر سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments are closed.