ایران، پاسداران انقلاب پر خود کش حملہ،20ہلاک

تہران(نیٹ نیوز)ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

خود کش حملے میں 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہوئے ہیں، ان زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

خود کش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

گزشہ برس دسمبر میں چاہ بہار میں خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments are closed.