ان کے مقدر میں انڈا ہے نہ مرغی، صرف جیل، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔

۔۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ۔عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں۔

شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا۔پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی۔

فواد چوہدری نے کہا شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتا کہ ایگرو اکانومی کے جدید رجحانات کیا ہیں۔؟”آوٴ مل کر بیٹھتے ہیں”شاہ صاحب کا یہ جملہ این آر او کی دعوت ہے۔

انہیں پیار سے عرض کرتا ہوں” وی آر سوری "عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھے۔پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے لوٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

انھوں نے کہا ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔

Comments are closed.