انگریزی گانا، مہوش حیات نے پھر سب کو ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ٹی وی ڈراموں اور فلم کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انگریزی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پھر سب کو ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا ہے.

پہلے اداکار اوداکارائیں اپنی پرفارمنس پر مقبول ہوتے تھے آج کل عوام میں زندہ رہنے کیلئے ہر ہفتے کوئی تصویر، کوئی نجی تقریب کا کلپ فرمائشی وائرل کرایا جاتا ہے.

مہوش حیات بھی اس جدید ہنر میں پیش پیش ہیں، اس بار انھوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے، جسے میں اکثر سنتی رہتی ہوں۔

ٹوئٹرپر حاضری لگاتے ہوئے ادکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا پسندیدہ گانے کے کچھ اشعار آپ کو گا کر دکھا دیتی ہوں۔

ہیں وہ خود اداکارہ کسی نئی فلم ڈرامہ کی بات کرنے کی بجائے انہوں نے لکھا کہ میرا پسندیدہ گیت دی بونڈ فلم کا گانا ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ ہے۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1373640652135616519?s=19

مہوش حیات کی تھکی ہوئی آواز میں گانا گانے کی ویڈیو کو بھی ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں، اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments are closed.